...

گزشتہ حکومت کے پودے لگانے کے ہدف سے دگنے پودے لگائیں گے، شہباز شریف

 اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں موسمیاتی خطرات کا سب سے زیادہ شکار پانچواں ملک ہے، موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے آگاہی ضروری ہے، ملک میں جنگلات کا رقبہ صرف 5 فیصد ہے، رواں سال پودے لگانے کا ہدف دگنا کیا جائے گا۔
یہ بات انہوں ںے وزیراعظم ہاؤس میں موسم بہار کی ملک گیر شجر کار ی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے پودا لگا کر پورے ملک میں موسم بہار کی شجر کاری کا آغاز کیا اور کہا کہ گزشتہ حکومت نے ملک بھر میں درخت لگانے کا جوہدف مقرر کیا تھا، رواں سال لگائے جانے والے پودوں کی تعداد دگنی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مجموعی رقبے کے لحاظ سے جنگلات کا تناسب صرف 5 فیصد ہے، عالمی ماحولیاتی رسک انڈیکس رپورٹ کے مطابق پاکستان موسمیاتی خطرات کا سب سے زیادہ شکار دنیا میں پانچواں ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1999ء سے 2018ء کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 10ہزار قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور ہماری معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا اس لیے تعلیمی اداروں میں بھی اس خطرے سے آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے اور شجر کاری مہم کو پورے ملک میں پھیلانے کے لئے تمام تر کوششیں کی جانی چاہئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.