وزیراعلی خیبرپختونخوا کا وفاق کے ذمہ 200 ارب روپے اوربجلی کے خالص منافع کی فوری ادا کرنے کا مطالبہ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

صوبے کے بہت سے حقوق نہیں مل رہے، بجلی کے خالص منافع کے پیسے نہیں مل رہے ہیں، اے جی این قاضی فارمولا سی سی آئی نے منظور کیا ‘ بھیک یا خیرات نہیں مانگ رہے ہیں، ہمارا حق ہے کہ وقت پر ہمیں ہمارے صوبے کے پیسے ملیں. وزیراعلی خیبرپختونخواکی سنیئرصحافیوں سے ملاقات اور پریس کانفرنس سے خطاب

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے کے بہت سے حقوق نہیں مل رہے، بجلی کے خالص منافع کے پیسے نہیں مل رہے ہیں، اے جی این قاضی فارمولا سی سی آئی نے منظور کیا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھیک یا خیرات نہیں مانگ رہے ہیں، ہمارا حق ہے کہ وقت پر ہمیں ہمارے صوبے کے پیسے ملیں، 1510 ارب روپے بقایاجات ہیں، 200 ارب ہم کو فوری طور پر دیں. علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بجلی اور گیس کم قیمت میں دیں، وہ پیسے ہمارے بقایاجات سے کاٹیں، عوام کو بجلی اور گیس فراہم کرنا چاہتے ہیں، فاٹا انضمام کی مد میں وفاق نے پیسے دینے ہیں وہ بھی نہیں مل رہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی کام کرنے ہیں، بجلی کے ریٹس زیادہ ہوگئے پر لوڈشیڈنگ یہاں زیادہ ہے چوری 10 فیصد ہے اور لائن لاسز 17 فیصد ہیں، بجلی کا یونٹ 80 روپے کا ہوگیا ہے، صوبے میں انڈسٹریز کم ہو گئی ہیں.
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئی ایم ایف کی بات مانتے ہیں اور میری بات نہیں مانتے کیونکہ میں کمزور ہوں، وزیراعظم سے آئینی فورمز اور صوبے کے حقوق سے متعلق ضرور ملوں گا انہوں نے کہا کہ امن و امان اہم مسئلہ ہے، پولیس کو نچلی سطح سے مضبوط کیا جائے گا، پولیس کو کہا ہے کہ غیر قانونی مقدموں کو ختم کیا جائے، صوبے کو پاﺅں پر کھڑا کریں گے اور ٹیکس نیٹ بڑھائیں گے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ فارم 45 اور 47 سے متعلق ہمارا جو موقف ہے، وہ رہے گا.
دریں اثناءپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو 10ہزار روپے دینے کا اعلان کیا وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں، عوام کو ریلیف دینا ہماری ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ یکم رمضان سے صحت کارڈ بحال ہوجائے گا، رمضان میں عوام کو ریلیف دیں گے، احساس پروگرام کے تحت رمضان میں مستحق افراد کو نقد 10ہزار روپے دین گے.
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ احساس پروگرام میں مزید ایک لاکھ 15 ہزار مستحق افراد کو شامل کیا ہے، رمضان کے دوران ہسپتالوں میں سحری اور افطار دسترخوان شروع کریں گے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ نوجوانوں کو کاروبار کے لیے بغیر سود کے قرضے اور گرانٹ دیں گے، وفاق کی جانب 1500 ارب روپے بقایا ہیں، یہ ہمارا حق ہے، ہمیں اپنے پیسے ملنے چاہئیں.
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر وفاق بروقت پیسے دیتے تو ہم لوگوں کو روزگار دیں گے، اپنا حق عاجزی کے ساتھ مانگ رہے ہیں، مزید کہا کہ جائز نا جائز طریقہ سے صوبے کا حق لے کر رہیں گے. انہوں نے کہا کہ میں کسی سے یہ نا سنوں کہ کرپشن ہورہی ہے، عوام خود کرپشن کے سامنے کھڑے ہوجائیں، میں ساتھ دوں گا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جہاں جہاں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، عوام بھی اسی کام کا جائزہ لے. انہوں نے کہا کہ افطاری اور سحری کے وقت میں بجلی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، بجلی کے لائن لاسز کو جلد ختم کریں گے، پیسکو حکام کو بتایا ہے کہ غریب سے نہیں پہلے امیر سے شروع کیا جائے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!