سینیٹ انتخابات کے پیش نظرچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو توسیع دینے پر غور

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ریٹائر ہونے پر اجلاس ہو سکے گا نہ ہی اراکین سے حلف لیا جا سکے گا

سینیٹ سیکرٹریٹ کا کام بھی ٹھپ ہو جائے گا ۔پارلیمانی جماعتوں کے سربراہ اجلاس میں اراکین کی رائے

اسلام آباد: سینیٹ کی پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو نئے چیئرمین کے آنے تک توسیع دینے کی تجویز پیش کردی گئی۔سینیٹ میں پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کے اجلاس میں کہا گیا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ گیارہ مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گے۔۔ تین اپریل سے قبل سینیٹ اجلاس نہیں ہوسکے گا۔ اس لئے تین اپریل سے قبل منتخب نئے ارکان کی حلف برداری میں تاخیر کا خدشہ ہے۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ریٹائر ہونے سے سینیٹ سیکرٹریٹ کا کام بھی ٹھپ ہوجائے گا۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ریٹائر ہونے سے نہ اجلاس منعقد ہوسکے گا نہ ارکان سے حلف لیا جاسکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!