اسحاق ڈار کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے معاملے پر اہم بیان سامنے آگیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

عافیہ صدیقی کو واپس لانا کابینہ بننے کے بعد ترجیحی ایجنڈا ہو گا ، اسحاق ڈار

سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا میں قید عافیہ صدیقی کو واپس لانا نئی کابینہ بننے کے بعد ترجیحی ایجنڈا ہو گا۔

جمعرات کے روز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کے معاملے پر سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار کا اہم بیان سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری کوشش کی پاکستان کی بہن بیٹی پاکستان آ سکے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم معاملے کے کافی حل دیئے اور امریکی حکام کے ساتھ ذاتی ملاقاتیں بھی ہوئیں ، اب عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس لانا کابینہ بننے کے بعد ترجیحی ایجنڈا ہو گا۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کی واپسی کے لئے مکمل سفارتی کوشش کی جائے گی ۔

دوسری جانب چند روز بعد ریٹائر ہو نے والے کئی سینیٹرز نے اجلاس کے دوران الوداعی خطاب بھی کیا ، بہرہ مند تنگی نے کہا میں نے پیپلز پارٹی کے لئے لوگوں کی جو دل آزاری کی اس پر معافی مانگ لی ہے ، 9 مارچ کو صدارتی الیکشن میں آصف زرداری کو آخری امانت دوں گا ۔

سینیٹر مولوی فیض محمد کا کہنا تھا فلسطین میں بچے مر رہے ہیں ان پر کوئی بات نہیں ہو رہی ، بلوچستان میں ہمارے بچے غائب ہیں انہیں بازیاب کیا جائے۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا سیاست کو تجارت نہیں عبادت سمجھتا ہوں ، سینیٹ کی نشست پر ہمیشہ باوضو بیٹھا ، اسلام ، پاکستان اور عوام کےلئے چھ سال جدوجہد کی ، مجھے ڈرایا گیا دھمکایا گیا لیکن میں ڈٹا رہا ،  اقتدار چند لوگوں اور خاندانوں کی امانت نہیں ، پاکستان میں سویلین بالادستی ناگزیر ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!