چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کی زیر صدارت کونسل کا اجلاس۔

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

صوبائی مالیاتی کمیشن میں ٹاون میونسپل کارپوریشنز کی سطح پر نمائندگی کا حق دیا جائے:فراز حسیب
سندھ حکومت ٹاون میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لئے فنڈ کا اجرا کرے :فراز حسیب

واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکو ٹاؤنز کے ماتحت کیا جائے:فراز حسیب
کراچی ( ) چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب کی وائس چیئرمین اسحاق تیموری کے ہمراہ ٹاون میونسپل کارپوریشن کے اجلاس کی صدارت۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر چیئرمین فراز حسیب نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی قیادت خدمت خلق کا عزم رکھتے ہوئے لیاقت آباد ٹاون کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہے انہوں نے اس سلسلے میں سندہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت قائم مالیاتی کمیشن کی شفافیت کو قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ اس میں ٹاون میونسپل کارپوریشنز کی سطح پر نمائندگی کا حق دیا جائے، ٹاون میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل اور عوامی سہولیات کو ممکن بنانے کے لئے فنڈ کا اجرا ضروری ہے، فراز حسیب نے محکمہ ایجوکیشن اور میڈیکل کی کارکردگی کو بہترکرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سینی ٹیشن، بی اینڈ آر، اور محکمہ باغات کی کارکردگی کو سراہا، انہوں نے تمام محکموں کو محکمہ فنانس سے کو آرڈینیٹ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے بجٹ کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل کریں، محکمہ ٹیکس کے افسران کو ریکوری بڑھانے کی ہدایت کی، اجلاس میں مختلف قراردادیں پیش کی گئیں جن میں لیاقت آباد ٹاون کی لائبریریوں کو مرمت و درستگی کے ساتھ عصری تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے، ٹاون کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں کی حالت زار کو بہتر کرنے کے ساتھ معیار تعلیم کو اپ گریڈ، مختلف محکموں کو ٹیلی فون لائنز مہیا کرنے کی تجویز،لائبریریوں کے لئے اخبارات اور رسائل کی ترسیل، نرسری پارک کو عبدالحسیب نرسری فیملی پارک سے موسوم کرنے کی قراراداد، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو فی الفور سیکشن 140- A کے ضمن میں ٹاون اور یوسی کی سطح پر منتقل کیا جائے، واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو فی الفور سیکشن 140- A کے ضمن میں ٹاون اور یوسی کی سطح پر منتقل کیا جائے، اجلاس میں امیر جماعت اسلامی کراچی (وسطی) فاروق نعمت اللہ کے برادر نسبتی انعام غوث کے انتقال پر تعزیتی قرارداد منظور کی گئی۔اجلاس میں پیش کی گئیں تمام قراردادیں اتفاقِ رائے سے منظور کی گئیں۔اجلاس میں اراکین ٹاؤن کونسل، کوآرڈینٹر صغیراحمد انصاری، کوآرڈینٹر انور جمال،میونسپل کمشنر دریا خان پتافی، ڈائریکٹر کونسل وسیم، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فیض،ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی، ڈائریکٹر انفارمیشن فہیم مصطفی، ڈائریکٹر الیکٹریکل اصغرحسین، ڈائریکٹر بی اینڈ آر شفقت عالم، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ مظہرامام ، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ ساجد شیخ، بجٹ آفیسر شاہد، انچارج ایجوکیشن اویسنے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!