...

کراچی: مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب

کراچی میں موسم گرم اور مرطوب، مطلع کہیں صاف کہیں جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ پارہ 34 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب دن کے اوقات میں اوسطا 80 جبکہ شام میں 60 فیصد تک رہے گا، ہوا میں شدید نمی کے باعث گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں جزوی بحال، مغرب اور جنوب مغربی سمت سے ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے، سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں دن میں گرمی کا زور برقرار ہے، بیشتر علاقوں میں رات کا پارہ 20 سے 23 ڈگری تک رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، خیر پور، شہید بینظیر آباد میں پارہ 37 سے 40 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ حیدرآباد، میر پور خاص، مٹھی میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری اور ٹھٹھہ، بدین، سجاول میں 33 سے 35 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.