...

علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کاحلف اُٹھالیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے علی امین گنڈاپورسے حلف لیا

نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور  نے عہدے کاحلف اُٹھالیا۔ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے علی امین گنڈاپور سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نومنتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کیں، حلف برداری کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے نعرےبازی بھی کی گئی۔

 

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے نامزد علی امین گنڈا پور بھاری اکثریت سے خیبر پختونخوا کے 22 ویں وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے تھے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب میں سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ علی امین گنڈاپور نے 90ووٹ حاصل کئے جبکہ مدمقابل مسلم لیگ ن کے عباداللہ خان کو 16ووٹ ملے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.