...

مولانافضل الرحمان نےنواز شریف کو الیکشن میں مبینہ دھاندلی پرتحفظات سےآگاہ کردیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

نوازشریف کافی حدتک فضل الرحمان کوقائل کرنےمیں کامیاب رہے،رہنماؤں کادعویٰ

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر تحفظات سے آگاہ کر دیا، جبکہ رہنماؤں نےدعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کافی حدتک فضل الرحمان کوقائل کرنےمیں کامیاب رہے۔

مسلم لیگ ( ن ) کی قیادت کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو وزیر اعظم کے الیکشن کے لئے راضی کرنے کی کوششوں کے سلسلے میںلیگی قائد سربراہ نواز شریف جے یو آئی سربراہ کے گھر پہنچے جہاں دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں ن لیگی رہنما اسحاق ڈار، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ اور سعد رفیق بھی شریک تھے جبکہ جے یو آئی کی جانب سے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی، نور عالم خان اور مولانا غفور حیدری نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔مولانافضل الرحمان نےنوازشریف کوگڑوالی چائےاورگاجرکاروایتی حلوہ پیش کیا۔

نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات دو مراحل میں ہوئی، نوازشریف مولانافضل الرحمان کےجائزمطالبات حل کرنےمیں سنجیدہ نظرآئے، رہنماؤں نےدعویٰ کیا کہ فضل الرحمان نےانتخابات میں مبینہ دھاندلی پرتحفظات سےآگاہ کیا ،تاہم نوازشریف کافی حدتک فضل الرحمان کوقائل کرنےمیں کامیاب رہے۔ملاقات کے دوران سیاسی و پارلیمانی امور پر مشاورت بھی کی گئی۔

نوازشریف کافی حدتک فضل الرحمان کوقائل کرنےمیں کامیاب رہے،پہلے جے یو آئی اور لیگ کے قائدین کی وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جبکہ دوسرے مرحلے میں نواشریف اور مولانا فضل الرحمان کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔

 

 

ملاقات میں نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب ہمارے ساتھی تھے، ساتھی رہیں گے،ان سے اچھی ملاقات رہی۔اس حوالے سے رانا ثناء اللہ کا بھی یہی کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے اچھی ملاقات رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.