کراچی کنگز مسلسل دوسرے روز ہوم گراونڈ پر رنز کے انبار لگانے میں ناکام

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ابرار اینڈ کمپنی کی عمدہ باولنگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو قدرے آسان ہدف مل گیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ 9 کے 13 ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کراچی کنگز نے 5 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 53 رنز بنا لیے ہیں۔ کراچی کنگز کی جانب سے اس وقت کریز پر جیمز ونس 36 رنز اور ٹم سائفرٹ 15 رن بنا کر موجود ہیں۔ کپتان شان مسعود 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین نے 1 وکٹ حاصل کی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان رائلی روسو نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو کو پہلے کھیلنے کی دعوت دے دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر محمد عامر کو آرام دے کر سہیل خان کو فائنل الیون میں شامل کرلیا گیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کپتان رائیلی روسو، جیسن روئے، سعود شکیل، خواجہ نافع، سرفراز احمد، شرفین ردرفورڈ، اکیل حسین، محمد وسیم، سہیل خان، عثمان طارق اور ابرار احمد پر مشتمل ہے۔

 

 

صحت کے مسائل کا شکار ہونے والی کراچی کنگز کی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں لیوس ڈی پولی، میر حمزہ، تبریز شمسی، محمد عامر خان کی جگہ پر جیمز وینس، انور علی، زاہد محمود اور بلیسنگ موزارابانی کو شامل کیا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، ٹیم سیرفٹ، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، عرفان خان اور حسن علی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کا پیٹ خراب ہوا ہے، ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بتایا کہ ڈپلائے اسپتال میں داخل ہیں۔ ٹیم ذرائع کا بتانا ہے کہ کراچی کنگز کے 3 کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ڈرپ لگوائی گئی ہے، کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہی کھانا کھایا جس کے بعد یہ صورتحال پیش آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!