کراچی ٹریفک پولیس شہریوں کیلئے خوف کی علامت بن گئی۔چیئرمین گلوبل فاﺅنڈیشن

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

تاریخ:۔ 28-02-2024
پریس ریلیز
کراچی ٹریفک پولیس شہریوں کیلئے خوف کی علامت بن گئی۔چیئرمین گلوبل فاﺅنڈیشن
ٹریفک کنٹرول کرنے کے بجائے ٹریفک پولیس شہریوں سے پیدا گیری کرنے میں مصروف ہے۔ احمد داﺅد
مہنگائی کے اس دور میں ایک عام شہری کیلئے اپنا گھر چلانا انتہائی مشکل ہوتا جارہا ہے۔ گلوبل فاﺅنڈیشن
ایسے وقت میں شہریوں کو ریلف دیا جائے ، مطالبہ

 

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ٹریفک پولیس شہریوں کیلئے خوف کی علامت بن گئی، مین شاہراہوں سمیت گلیوں میں بھی ٹریفک پولیس کی نفری شہریوں کو تنگ کرنے لگی، مہنگائی کی چکی میں پیسی ہوئی عوام ٹریفک پولیس سے مزید پریشان ہونے لگی، تفصیلات کے مطابق گلوبل فاﺅنڈیشن کے چیئرمین محمد احمد داﺅد نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی ٹریفک پولیس شہریوں کیلئے خوف کی علامت بن چکی ہے، مین شاہراہوں سمیت مختلف سڑکوں اور گلیوں میں بھی کراچی ٹریفک پولیس نے ڈیرے ڈال دیے ہیں، ٹریفک کنٹرول کرنے کے بجائے ٹریفک پولیس شہریوں سے پیدا گیری کرنے میں مصروف عمل ہے۔ احمد داﺅد نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی اول ترجیحات میں یہ شامل ہے کہ ٹریفک کی روانی جہاں متاثر ہورہی ہے اسکو فوری بحال کرنے میں اپنی مکمل توانائی لگائی جائے تاکہ ٹریفک جام میں پھنسی ایمبولینسز کو بھی پریشانی کا سامنا نہ ہو اور بروقت مریضوں کو اسپتال پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ایک عام شہری کیلئے اپنا گھر چلانا انتہائی مشکل ہوتا جارہا ہے۔ اپنے گھر والوں کی ضروریات کو پورا کرنا اس وقت انتہائی مشکل ہوچکا ہے ایسے میں ٹریفک پولیس کا شہریوں کے ساتھ ایسا رویہ قابل افسوس ہے۔ وزیر اعلی سندھ سمیت ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے اپیل کرتے ہیں کہ شہریوں کو تنگ کرنے والے اہلکاروں اور افسران کیخلاف کاروائی کی جائے اور ایسے وقت میں شہریوں کو ریلف دیا جائے تاکہ کراچی کا ہر شہری اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی باآسانی کہلا سکے۔
جاری کردہ،میڈیا سیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!