نمیبین بلے باز نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنا ڈالی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کرتی پور: ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں نمیبیا کے بلے باز جان نکول لوفٹی ایٹن نے تیز ترین سنچری داغ دی، انہوں نے صرف 33 گیندوں پر 100 رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

نیپال کے شہر کرتی پور میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کی اور 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، اس اننگز میں جان نکول لوفٹی ایٹن نے صرف 33 گیندوں پر سنچری بنائی, انکی 101 رنز کی اننگز میں 8 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔

ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، نمیبیا نے میچ 20 رنز سے جیت لیا۔

لوفٹی ایٹن سے پہلے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ نیپال کے کوشل ملا کا تھا جنہوں نے گزشتہ برس ہی منگولیا کے خلاف 34 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!