’ٹی از فنٹاسٹک سرپرائز ڈے‘ کو 5 سال مکمل

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ٹی از فنٹاسٹک سرپرائز ڈے ایک ایسا دن تھا جس پر ہر پاکستانی کو فخر ہے، اس دن پاک فضائیہ نے بھارتی غرور کو خاک میں ملایا تھا۔

سرپرائز ڈے یعنی 274 فروری 2019 کو بھارتی فضائیہ کی دراندازی کا پاک فضائیہ نے تاریخ ساز دفاع کیا تھا اور پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا تھا۔

پاکستان کی فضا میں ہونے والی اس مختصرفضائی جھڑپ کےدوران شاہینوں نے بھارتی طیارے کو مار گرایا۔

جوابی کارروائی کےدوران بھارتی پائلٹ ابھی نندن ورتھامن کو زندہ گرفتار کیا گیا۔

پاک فضائیہ نے اپنے اس آپریشن کو “آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ” کا نام دیا تھا۔

ابھی نندن پاکستان ملٹری کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کا معترف ہوا، اور زیر حراست پائلٹ پاک فوج کے جوانوں کی میزبانی کا بھی معترف ہوا۔

پاکستان کی حراست میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے پاکستانی چائے کی تعریف کی، جس کا سوشل میڈیا پر’’ٹی ازفنٹاسٹک‘‘ کا ہیش ٹیگ 36 گھنٹے زیرِگردش رہا۔

لیکن 5 سال بعد بھی ٹی از فنٹاسٹک کے پاکستان میں چرچے برقرار ہیں۔

واضح رہے کہ جذبہ خیرسگالی کے تحت 60 گھنٹوں بعد ابھینندن کو رہا کر دیا گیا تھا۔

بھارت کی اس ہزیمت کی گونج عالمی میڈیا میں بھی سنی گئی اور عالمی میڈیا کے مطابق ایک کپ چائے کے لیے بھارت کو اپنے طیارے کی قیمت ادا کرنی پڑی تھی۔

پاکستانی چائے اور پاکستان سے ملنے والا سبق بھارت صدیوں تک نہیں بھول سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!