تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
لاہور، پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان 225 ووٹ لے کر اسپیکر منتخب ہو گئے۔
سبطین خان نے نو منتخب اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے حلف لیا، ملک احمد خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی نشست سنبھال لی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک احمد خان کو 224 ووٹ ملے، سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کو 96 ووٹ ملے جبکہ 2 ووٹ مسترد ہوئے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کےانتخاب کے لیے 322 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔
اس سے قبل اسپیکر سبطین خان کی صدارت میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے تاخیرسے شروع ہوا جس میں پہلے اسپیکر اور پھر ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن ہوا۔