ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون چھیننے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد نفیس ولد محمد حسن کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ راہگیروں سے جھپٹا مار کر موبائل فون چھینتا تھا۔
گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔