گیس سیکٹر کا خسارہ گھریلو صارفین پر بڑا بوجھ بن گیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

صارفین سے میٹر رینٹ کی مد میں 9 ارب روپے بٹورے جائیں گے

گیس سیکٹر کا خسارہ گھریلو صارفین پر بڑا بوجھ بن گیا۔

گیس استعمال کریں یا نہ کریں لیکن اگر آپ کے گھر پر گیس میٹر لگا ہے تو اس کا کرایہ اور فکس چارجز دینے ہی پڑیں گے۔دو سال میں گھریلو صارفین سے میٹر کرائے کی مد میں نو ارب گیارہ کروڑ روپے بٹورے جائیں گے۔ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین سے میٹر کرائے کی مد میں 8 ارب 76 کروڑ وصول ہوں گے، نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر 35 کروڑ 52 لاکھ روپے میٹر کرائے کا بوجھ پڑے گا۔

دستاویز کے مطابق پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کی تعداد 91 لاکھ 27 ہزار سے زائد ہے، پروٹیکٹڈ صارفین پر 40 روپے میٹر رینٹ گیس بل میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!