...

پاکستانی روپے کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ، انٹربینک میں ڈالر 276.77 روپے کا ہوگیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر بہتر ہوئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 280 روپے 10 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

پاکستانی روپے کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 3 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 276 روپے 77 پیسے رہی۔

دیگر اہم کرنسیوں میں انٹربینک مارکیٹ کے دوران سعودی ریال کی قدر 73 روپے 75 پیسے، بحرینی دینار کی 733 روپے 46 پیسے اور عمانی ریال کی 718 روپے 86 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسی طرح کویتی دینار کی قدر 897 روپے 99 پیسے جبکہ قطری ریال کی قدر 75 روپے 92 پیسے رہی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 55 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 10 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

One thought on “پاکستانی روپے کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ، انٹربینک میں ڈالر 276.77 روپے کا ہوگیا”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.