میر رضا علی کی ہلاکت: کمیشن رپورٹ پر عمل درآمد کے لیے سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

ضیا الحسن لنجار کی زیر صدارت اجلاس میں رپورٹ کے نتائج اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی جلد اپنی سفارشات وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرے گی۔

کراچی: میر رضا علی کی ہلاکت سے متعلق کمیشن رپورٹ پر عمل درآمد کے لیے سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت وزیر داخلہ و قانون سندھ اور کمیٹی کے کنوینر ضیا الحسن لنجار نے کی۔

اجلاس میں وزیر بلدیات و ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ناصر حسین شاہ اور وزیر محنت و انسانی وسائل سعید غنی شریک ہوئے۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد اقبال میمن بھی اجلاس میں موجود تھے۔

کمیٹی نے کمیشن رپورٹ کے نتائج اور سفارشات پر عمل درآمد کے طریقۂ کار پر مشاورت کی۔ شرکا نے رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ امور کا جائزہ بھی لیا۔

وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ کمیٹی اپنی سفارشات جلد از جلد وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرے گی۔

4 thoughts on “میر رضا علی کی ہلاکت: کمیشن رپورٹ پر عمل درآمد کے لیے سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!