کراچی: اہلیہ پر تیزاب گردی کے مقدمے میں شوہر کی ضمانت منظور

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت وسطی نے لیاقت آباد میں اہلیہ پر تیزاب پھینکنے کے مقدمے میں مبینہ سہولت کار شوہر اویس کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزم کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے اور رہائی کا حکم دیا۔

پولیس کے مطابق اویس متاثرہ خاتون اریج کا شوہر ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے اپنے دوست بلال کو خاتون پر تیزاب پھینکنے کے لیے رقم فراہم کی تھی۔

پولیس کے مطابق تیزاب گردی کے واقعے میں اریج کی گردن جھلس گئی تھی۔ مقدمے میں نامزد ملزم بلال عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ لیاقت آباد میں درج کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!