دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے دوسری بیٹی کا نام بتادیا

بالی وڈ کی معروف جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی دوسری بیٹی کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا ہے۔ جوڑے نے یہ اعلان انسٹاگرام پر کیا۔

دیپیکا اور رنویر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ اس کے بعد جوڑے نے بچی کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھا۔

اب مذہبی تہوار کے موقع پر دونوں نے اپنی بیٹی کا نام ظاہر کیا ہے۔ اسٹار جوڑی کے مطابق، ان کی دوسری بیٹی کا نام دیوی پڈوکون سنگھ ہے۔

دیپیکا پڈوکون نے اس موقع پر خاندان کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔ تصویر میں پورا خاندان سنہری رنگ کے لباس میں نظر آرہا ہے۔ اداکارہ نے اپنی نومولود بیٹی کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس اعلان کے بعد مداحوں اور بالی وڈ شخصیات کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات سامنے آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ دیپیکا اور رنویر کی بڑی بیٹی کا نام دعا پڈوکون سنگھ ہے۔ دونوں اداکاروں نے 2018 میں شادی کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!