پاکستان کا اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں شرکت سے انکار

پاکستان نے بھارت میں شیڈول اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کے لیے حکومتی اجازت نہیں مل سکی۔

ٹورنامنٹ 23 جنوری سے 7 فروری 2027 تک حیدرآباد دکن میں منعقد ہونا ہے۔ پاکستان نے 2025 میں سری لنکا میں ہونے والا اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا۔ اس بار ٹیم کو دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے اعزاز کا دفاع کرنا تھا۔

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان نے بتایا کہ بھارتی ویٹرنز کرکٹ حکام نے پاکستانی ٹیم کو ویزوں اور اعلیٰ سطح کی سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے ایونٹ میں شرکت کی اجازت طلب کی تھی۔ تاہم، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹیم کو اجازت نہ دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

فواد اعجاز خان کے مطابق، ایسوسی ایشن حکومت کے فیصلے کا احترام کرتی ہے۔ اسی لیے حکومتی اجازت نہ ملنے پر ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے عالمی اعزاز کا دفاع نہ کر پانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ٹورنامنٹ کے منتظمین اور شریک ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!