سہیل آفریدی کی مبینہ حراست، پشاور ہائیکورٹ نے 10 روز میں رپورٹ طلب کرلی

پشاور ہائیکورٹ نے سہیل آفریدی کی مبینہ حراست کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو 10 روز میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

درخواست سہیل آفریدی کے بھائی محمد عامر نے دائر کی تھی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سہیل آفریدی کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ کی صورت میں بھی وزیراعلیٰ کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کا جواز نہیں بنتا۔

سماعت کے دوران عدالت نے فریقین سے استفسار کیا کہ آیا وزیراعلیٰ گرفتار ہیں یا کسی مقدمے میں نامزد ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ نے اس معاملے پر آئی جی پولیس، سی سی پی او، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ سہیل آفریدی کی موجودگی اور حیثیت سے متعلق رپورٹ 10 روز میں جمع کرائی جائے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 نومبر تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!