...

انمول پنکی کیس عدالت کا ملزمہ کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزمہ کے خلاف منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔

جیل حکام نے آج ملزمہ اور شریک ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا۔

عدالت کا ملزمان کو پیش کرنے کا حکم

عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو لازمی پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے ملزمہ انمول پنکی کو بھی ذاتی طور پر پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمہ کی عدالت میں حاضری ضروری ہے۔

عدالت کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمے کی نقول فراہم کرنا ممکن نہیں۔

سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی

عدالت نے کیس کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

عدالت نے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

انمول پنکی پر منشیات فروشی کا الزام

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان کو رواں سال گرفتار کیا گیا تھا۔

پراسیکیوشن کا الزام ہے کہ ملزمہ انمول پنکی بڑے پیمانے پر منشیات کی خرید و فروخت کرتی تھی۔

ملزمان کے خلاف تھانہ گارڈن میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.