امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ جیتنے کے بعد تیل کی قیمتیں ’بہت تیزی سے‘ کم ہوں گی۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ امریکی صارفین کے لیے پٹرول کی قیمت تقریباً 3 ڈالر فی گیلن ہوسکتی ہے۔
انہوں نے پیشگوئی کی کہ پٹرول کی قیمت بالآخر 2 ڈالر فی گیلن سے بھی کم ہوسکتی ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران مستقبل میں جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکے گا۔
ٹرمپ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران جنگ اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث عالمی تیل مارکیٹ دباؤ میں ہے۔
حالیہ کشیدگی کے دوران عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں۔ برینٹ خام تیل کی قیمت حالیہ دنوں میں تقریباً 98 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
ٹرمپ کے مطابق جنگ ختم ہونے کے بعد صورتحال تیزی سے معمول پر آجائے گی۔
تاہم پٹرول کی قیمت 2 ڈالر فی گیلن سے نیچے آنے کی پیشگوئی ایک سیاسی دعویٰ ہے۔ اس کا انحصار عالمی تیل کی سپلائی، جنگ کے خاتمے اور مارکیٹ کی صورتحال پر ہوگا۔