آصف زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملاقات کی۔
ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ون آن ون ملاقات کی۔
ملاقات میں اہم قومی اور موجودہ سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔
نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بحث بھی زیر غور آئی۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے صدر مملکت کو ایک اہم پیغام پہنچایا۔
صدر آصف علی زرداری نے قومی معاملات پر اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا پیغام دیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام فریقوں کو قومی مفاد میں مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔
صدر نے کہا کہ قومی اتفاق رائے کے بغیر مسائل کا پائیدار حل ممکن نہیں۔
انہوں نے سیاسی قوتوں کے درمیان مشاورت کو بھی ضروری قرار دیا۔