...

نشان امتیاز: صدر زرداری نے جنرل عامر رضا کو فوجی اعزاز سے نواز دیا

اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشانِ امتیاز ملٹری دینے کی تقریب ہوئی، جس میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے انہیں یہ اعزاز عطا کیا۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزرا، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور مختلف ممالک کے سفیر شریک ہوئے۔ ایران اور ترکیہ کے سفیر بھی تقریب میں موجود تھے۔

جنرل عامر رضا نے 1988 میں پاک فوج کی آرمڈ کور رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور برطانیہ کی یونیورسٹی آف ناٹنگھم سے تعلیم حاصل کی۔

انہیں اس سے قبل ہلالِ امتیاز ملٹری اور ستارۂ بسالت سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

جنرل عامر رضا کو حال ہی میں ترقی دے کر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔

دریں اثنا صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پانچ سمریوں اور بلوں کی بھی منظوری دی۔ ان میں ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2026، مالیاتی اداروں کی مالی رقوم کی وصولی ترمیمی بل 2026 اور وفاقی بورڈ آف ریونیو ترمیمی بل 2026 شامل ہیں۔

صدرِ مملکت نے سید علی محمود کو پاکستان سول ایوارڈ عطا کرنے کی منظوری بھی دی۔

اس کے علاوہ صدرِ مملکت نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے انسدادِ بدعنوانی قوانین کے نفاذ میں تعاون سے متعلق مکہ المکرمہ کنونشن کی توثیق کی بھی منظوری دے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.