گٹکا ماوا کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے ضلع کورنگی میں تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس نے ایک مبینہ عادی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ضلع کورنگی پولیس کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے راشد علی ولد حسن محمد کو گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کیے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ شاہ فیصل کالونی میں مقدمہ نمبر 358/2026 دفعہ 8(i)A گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔ اس کے خلاف مقدمہ نمبر 120/2020 تھانہ شاہ فیصل کالونی میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 353، 324، 395 اور 34 کے تحت درج ہے، جبکہ مقدمہ نمبر 295/2024 تھانہ قائدآباد میں دفعہ 23(1)(a) سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت بھی درج کیا گیا تھا۔
ترجمان ضلع کورنگی پولیس نے کہا کہ منشیات اور ممنوعہ اشیا کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی