پیٹرول پمپ ہڑتال: مذاکرات ناکام، ملک بھر میں غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان

پیٹرول پمپ ہڑتال کے معاملے پر آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ملک گیر غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے رہنما نعمان بٹ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ وفاقی وزیر پیٹرولیم کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کسی مثبت نتیجے پر نہیں پہنچے۔ ان کے مطابق پمپ مالکان کے مارجن اور پیٹرولیم مصنوعات کی یومیہ قیمتوں کے تعین کے نظام پر اتفاق نہ ہو سکا۔

انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد 22 جولائی کی رات 12 بجے سے ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آذان اغوا: بچے کے والد کا دوست ہی مبینہ ماسٹر مائنڈ نکلا، تین ملزمان گرفتار

نعمان بٹ نے کہا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک غیر معینہ مدت کی ہڑتال جاری رہے گی۔ ان کے مطابق تمام پمپ مالکان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہڑتال میں مکمل طور پر شریک ہوں۔

ایسوسی ایشن نے اپنے اعلامیے میں تمام ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ 22 جولائی کی رات 12 بجے سے پیٹرول پمپ بند رکھیں اور مشترکہ فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!