...

صدر زرداری: آصف علی زرداری 31 برس بعد کرغزستان پہنچ گئے، دوطرفہ تعاون پر اہم مذاکرات

اسیک کول: صدر آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کرغزستان پہنچ گئے، جہاں اسیک کول ہوائی اڈے پر کرغز صدر صادیر ژاپا روف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، جبکہ صدر آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری اور کرغز صدر صادیر ژاپا روف دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی امور پر تفصیلی مذاکرات کریں گے۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

رہنماؤں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، معدنیات، زراعت، تعلیم، صحت، سیاحت، ڈیجیٹل معیشت اور عوامی روابط کے فروغ پر خصوصی تبادلۂ خیال متوقع ہے۔ اس کے علاوہ علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے اور پاکستان و کرغزستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات بھی زیر غور آئیں گے۔

یہ دورہ اس لحاظ سے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے کہ 1995 میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے تاریخی دورۂ کرغزستان کے بعد کسی پاکستانی صدر کا یہ پہلا دورہ ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے سفارتی روابط کے تسلسل اور باہمی تعاون کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.