...

ڈونلڈ ٹرمپ کرپٹو کرنسی سے ایک ارب ڈالر سے زائد آمدنی ظاہر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی مالیاتی اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق انہوں نے کرپٹو کرنسی کے کاروبار سے ایک ارب ڈالر سے زیادہ آمدنی حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق مالیاتی گوشواروں پر مشتمل دستاویزات تقریباً 200 صفحات پر مشتمل ہیں۔

ان دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی سے ایک ارب ڈالر سے زائد کمائے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انہوں نے CIC Digital سے 636 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ری پبلکن پارٹی اپنی تاریخ میں پہلی بار مڈٹرم کنونشن منعقد کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کنونشن امریکی شہر ڈیلاس میں ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ڈیلاس ان کے پسندیدہ شہروں میں شمار ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.