...

بھارت: مہاراشٹرا میں مندر کی چھت گرنے سے 6 افراد ہلاک

پربھنی کے یشوادی مندر میں مرمتی کام کے دوران حادثہ، درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پربھنی میں ایک مندر کی چھت گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مشہور یشوادی مندر میں پیش آیا، جہاں مرمتی کام کے دوران چھت اچانک گر گئی۔

رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت 27 افراد ملبے تلے دب گئے تھے، جنہیں بعد میں ریسکیو کیا گیا۔

مقامی رکن اسمبلی راجیش وٹیکر نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں اور پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق مندر کی تعمیر میں استعمال ہونے والا سامان مختلف ریاستوں سے لایا گیا تھا۔

ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ستون کو محفوظ بنانے میں ممکنہ تاخیر یا کوتاہی حادثے کی وجہ بنی۔

یہ مندر ضلع پربھنی کی معروف زیارت گاہ ہے، جہاں ہفتہ وار ہزاروں عقیدت مند حاضری دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.