تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
مارے گئے دہشت گردوں میں لیڈر ایوب اللہ عرف منصور بھی شامل ہے، آئی ایس پی آر
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دو دہشتگردوں کو واصل جہنم کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں میں لیڈر ایوب اللہ عرف منصور بھی شامل ہے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان کی واردتوں میں ملوث تھے، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب دہشت گردوں کیخلاف کارروائی پر مقامی آبادی کی جانب سے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔