کراچی: حب ریور روڈ پر تین روز قبل میاں بیوی کو کچل کر فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
گلگت بلتستان: بلاول بھٹو کا جلسے سے خطاب، امن، ترقی اور مقامی حقوق پر زور
تفصیلات کے مطابق 30 مئی کو موچکو تھانے کی حدود حب ریور روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی کو کچل دیا تھا۔ حادثے کے نتیجے میں عرفان موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ اس کی اہلیہ شکیلہ شدید زخمی ہو گئی تھیں، جن کی دونوں ٹانگیں بری طرح متاثر ہوئیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق واقعے کے بعد تفتیشی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے مفرور ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے، جس کی شناخت نذر محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ حادثے کی مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔
