کراچی پورٹ کے قریب دو جہازوں میں تصادم، ایک کنٹینر سمندر میں گر گیا

کراچی پورٹ کی حدود میں دو کارگو جہازوں کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک جہاز کو نقصان اور ایک کنٹینر سمندر میں گر گیا۔
کراچی میں پانی کی فراہمی و انفراسٹرکچر منصوبوں پر اہم پیشرفت، وزیراعلیٰ سندھ کی ورلڈ بینک سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق کیبل آپریٹر جہاز ایم وی NIWA اور ایم وی PAPU کے درمیان ٹکراؤ ہوا، جس سے ایم وی NIWA کے اگلے حصے (بو) کو نقصان پہنچا۔

تصادم کے دوران ایم وی PAPU کا ایک کنٹینر سمندر میں جا گرا، تاہم کسی بڑے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

حادثے کے بعد ایم وی NIWA کو بحفاظت برتھ نمبر 5 پر منتقل کر دیا گیا جبکہ ایم وی PAPU اس وقت او پی ایل پر کھڑا ہے۔

اختیاراتی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ تصادم کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

WhatsApp Image 2026 05 29 at 5.43.34 PM e1780060478459

One thought on “کراچی پورٹ کے قریب دو جہازوں میں تصادم، ایک کنٹینر سمندر میں گر گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!