Asim Munir نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بلوچستان کے ضلع Zhob میں مغربی سرحدوں پر قائم اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔
یومِ تکبیر: پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 28 برس مکمل
Inter-Services Public Relations کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جوانوں کے ہمراہ نمازِ عید ادا کی جبکہ نماز کے بعد پاکستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کیلئے بھی دعا کی گئی۔
فیلڈ مارشل نے افسران اور جوانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے بلند حوصلے، مضبوط عزم، آپریشنل تیاری اور غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خلاف مسلسل چوکسی کو سراہا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خطرات کے باوجود ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کوئٹہ میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی بھارتی حمایت یافتہ ’’فتنہ الہندستان‘‘ اور اس کے نیٹ ورکس نے کی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا کہ ایسے بزدلانہ حملے نہ تو پاک فوج کے عزم کو کمزور کرسکتے ہیں اور نہ ہی پاکستانی قوم کے حوصلے پست کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے تمام سہولت کاروں کے خلاف پوری قوت سے آپریشنز جاری رکھے جائیں گے۔
