سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والا مبینہ سیریل ریپسٹ گرفتار

ایسٹ زون ملیر انویسٹی گیشن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین اور لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم کو اس کے 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔
کراچی میں اسمگل شدہ چھالیہ اور بھارتی گٹکا کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، 4 ملزمان گرفتار

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ضلع ملیر ماجدہ پروین ہالیپوٹو کی سربراہی میں ملیر کینٹ پولیس نے تکنیکی شواہد اور ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عامر علی ولد ولی الرحمن کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے معصوم لڑکیوں کو ملازمت کی پیشکش کرکے اپنے جال میں پھنساتا تھا اور بعد ازاں انہیں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔

تفتیش کے دوران ملزم کے موبائل فون سے اہم شواہد حاصل ہوئے، جن کے مطابق ملزم اب تک 17 سے 18 لڑکیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا چکا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے وارداتوں میں ملوث دیگر تین ملزمان محمد زین، نعمان خان اور سعید کو بھی گرفتار کرلیا۔

تحقیقات کے مطابق مرکزی ملزم عامر علی کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور زیادتی کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ ابراہیم حیدری، میمن گوٹھ، سعود آباد اور عوامی کالونی میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مجاز عدالت میں ہونے والی شناخت پریڈ کے دوران متاثرہ لڑکی نے مرکزی ملزم عامر علی کو شناخت کرلیا، جس کے بعد مقدمے کی تفتیش مزید تیز کردی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے دیگر ممکنہ ساتھیوں اور متاثرین سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں جبکہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہونے والے ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

WhatsApp Image 2026 05 23 at 9.32.51 PM

One thought on “سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والا مبینہ سیریل ریپسٹ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!