تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے الیکشن 2024 کے دوران کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی/ ہوائی فائرنگ کے واقعات کے تناظر میں تمام زونل ڈی آئی جیز کو غیر قانونی سرگرمی/ ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے احکامات جاری کیے ہیں۔
بحیثیت ذمہ راد شہری اپنے علاقے اور گردونواح میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی/ ہوائی فائرنگ کی اطلاع فوری طور پر 15 پر دیں جبکہ ہوائی فائرنگ کی ویڈیو دستیاب ہونے پر واٹس ایپ نمبر 03302699211 پر ترسیل کی جائے ۔ بحیثیت ذمہ راد شہری الیکشن 2024 میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں، کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی فوری اطلاع دیں اور پُرامن انتخابات کے لیے کراچی پولیس کا ساتھ دیں۔