74 فیصد پاکستانی نوجوانوں کا پاک فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

74فیصد پاکستانی نوجوانوں نے پاک فوج پر اپنے مکمل اعتمادکا اظہار کیا ہے۔

مارکیٹ ریسرچ کے معروف ادارے ‘اپسوس’ کا پاکستانی نوجوانوں کی رائے پر مبنی امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کے لیےکیا گیا سروے جاری کردیا گیا۔ یہ سروے 3 جنوری سے 12 جنوری تک 18 سے 34 سال کی عمر کے نوجوانوں میں کیا گیا۔ سروے کے مطابق پاکستانی نوجوانوں کی اکثریت نے فوج کو ملک کا سب سے زیادہ قابل اعتماد ادارہ کہا۔

 

 

58 فیصد نے سپریم کورٹ پر بھرپور اعتمادکا اظہار کیا، میڈیا پر 54 فیصد، سیاسی جماعتوں پر 50 فیصد، پارلیمان اور وفاقی حکومت پر47 فیصد جب کہ الیکشن کمیشن پر 42 فیصد نے مکمل اعتمادکا اظہار کیا۔ سروے میں 68 فیصد نے انتخابات میں کسی ادارے کی مداخلت کو ناممکن کہا، البتہ بیرونی طاقتوں کی جانب سے الیکشن میں مداخلت کے سوال پر27 فیصد نے امریکا جب کہ7 فیصد نے بھارت پر شک کا اظہار کیا۔

One thought on “74 فیصد پاکستانی نوجوانوں کا پاک فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار

  1. پاکستان کی عوام کواب تو سمجھ جانا چاہیے کہ ان تمام سیاسی پارٹیوں اور ان کے نمائندوں و ہر اس شخص نے لوٹا ہے جو ان ساتھ ہے ۔ یہاں تک کہ ان لوگوں نے ملک کی سالمیت کو بھی داؤ پر لگادیا ہے ۔ دشمن کے اشارہ پر عوام اور افواج کو لڑانے کی سازش کی ۔ کیا آپ لوگوں نے کبھی اپنی لیڈروں سے سوال کیا اتناجو قرض لیا اس کا حساب دو ۔ ؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!