آئندہ ہفتےعازمینِ حج کی جامع تربیت،بائیو میٹرک شیڈول کا اعلان کیا جائے گا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

عازمینِ حج سعودی ویزہ بائیو ایپ کی مدد سے گھر بیٹھے بائیومیٹرک کرسکیں گے

وزارت حج وعمرہ آئندہ ہفتےعازمینِ حج کی جامع تربیت،بائیو میٹرک شیڈول کا اعلان کرے گی۔

حج انتظامات کو حتمی شکل دینے کےحوالے سے وزیرمذہبی امورانیق احمدکی سعودی سفیرنواف سعید المالکی کی خصوصی ملاقات ہوئی۔سعودی سفیر نےبہترین خدمات کی فراہمی پر ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے تین ممالک میں پاکستان حج مشن کی شمولیت پر مبارکباد دی۔

نواف المالکی نےکہاحجاج کرام کوسہولیات،خدمات فراہمی میں پاکستانی وزارتِ مذہبی امور،حج مشن کا کردارمثالی ہے۔وزیرمذہبی امور انیق احمد کی جانب سے حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی لائق تحسین ہیں۔

وزیرمذہبی امورنیق احمد نےکہا،اس سال وقت سےپہلےتمام اموربہترین اندازمیں مکمل کیےجا رہےہیں،عازمینِ حج سعودی ویزہ بائیو ایپ کی مدد سے گھربیٹھے بائیومیٹرک کرسکیں گے،آئندہ ہفتےعازمینِ حج کی جامع تربیت،بائیو میٹرک شیڈول کا اعلان کرے گی،اس سال پاکستانی حجاج کی سہولت کیلئےکئی نئےاقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!