وزیراعظم شہباز شریف جدہ پہنچ گئے، سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

جدہ (15 اپریل 2026) — وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اپنے سرکاری دورۂ سعودی عرب کے سلسلے میں جدہ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

موٹروے پولیس ساؤتھ زون کا پی این ایس بہادر میں روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

ایئرپورٹ پر نائب گورنر مکہ ریجن شہزادہ سعود بن مشعال بن عبدالعزیز، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے وزیرِ اعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا بھی موجود ہیں۔

دورۂ سعودی عرب کے دوران وزیرِ اعظم کی سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم دوطرفہ ملاقات متوقع ہے، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے فروغ، اقتصادی و تجارتی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی سرمایہ کاری، توانائی، اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئیں گے۔ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف جدہ پہنچ گئے، سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!