چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کا ایجوکیشن آفس کا دورہ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

 

 

صدر معلم و معلمات میں طلبا و طالبات کے لئے مفت تدریسی کورس کی تقسیم
طلبا و طالبات کو بہترین تعلیمی ماحول اور دیگر سہولتوں کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے: فراز حسیب
اساتذہ کے تربیتی پروگرام معیاری تعلیم کے انتظام کے ضامن ہیں : فراز حسیب
مورخہ31 جنوری 2024
کراچی: چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کا ایجوکیشن آفس کا دورہ صدر معلم و معلمات میں طلبا و طالبات کے لئے مفت تدریسی نصاب کی تقسیم، ا س موقع پر وائس چیئر مین اسحاق تیموری،کوآرڈینٹر صغیر احمدانصاری، چیئرمین یونین کمیٹی نمبر 06معین عباس مدنی، ممبر تعلیمی کمیٹی شائستہ مدنی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فریدرضا، انچارج اویس شمیم، سپروائزر ذوالفقار علی، و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے یونین کمیٹی نمبر 06 بی ون ایریا محمد حسین آذاد اسکول میں لیاقت آباد ٹاون کے ایجوکیشن ا ٓفس میں تدریسی کورس کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی کا راز تعلیم میں پوشیدہ ہے۔ ہمیں ملک کی ترقی کے لئے طلبا و طالبات کو جدید علوم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہوگا، حکومت کو یکساں معیار تعلیم رائج کرنے کے ساتھ طلبا و طالبات کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہو گا جہاں طلبا و طالبات پرسکون ماحول میں اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں، انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اساتذہ کا اہم کردار ہوتا ہے، اساتذہ اپنی ذمہ داریاں کو نبھاتے ہوئے مستقبل کے معماروں کی تعلیم و تربیت کا فریضہ سر انجام دیں، واضع رہے کہ اسکولوں میں پچھلے دو سالوں سے مفت تدریسی کورس کی تقسیم کا سلسلہ رکا ہوا تھا، چیئرمین فراز حسیب کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں سے تدریسی نصاب کی فراہمی کا سلسلہ دوبارہ جاری ہوا ہے۔ جاری کردہ؛

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!