ٹرمپ کی نائب صدر کو ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے کی ہدایت

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو ایران کے ساتھ جاری کشیدگی سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے ڈی وینس ٹرمپ انتظامیہ میں جنگ کے سب سے بڑے ناقد سمجھے جاتے ہیں اور ماضی میں بھی وہ عسکری کارروائیوں کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔

Friday, 10th April 2026

صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں ایران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کے حوالے سے وہ پُرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں انہوں نے لبنان پر حملوں میں کمی کی یقین دہانی کرائی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں لبنان پر اسرائیلی حملوں میں کمی بھی دیکھی گئی ہے۔

امریکی قیادت نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی راستہ اختیار کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!