تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ، رؤف حسن الیکشن کمشنر مقرر

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

انٹرا پارٹی انتخابات کے فیصلے تک عمر ایوب پارٹی کے چیف آرگنائزر ہوں گے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جلد انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا، جنرل باڈی اجلاس میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، رؤف حسن موجود تھے جبکہ کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد اور دیگر شہروں سے ممبران اور عہدیداران نے شرکت کیں۔

تحریک انصاف جنرل باڈی اجلاس میں انٹرا پارٹی الیکشن کی قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرارداد پاس ہونے کے بعد جلد انٹرا پارٹی انتخابات کروائے جائیں گے۔31 جنوری 2024 تک پاکستان تحریک انصاف کی رابطہ ایپ پر رجسٹرڈ ممبران ہی الیکشن لڑنے اور ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے۔

اجلاس میں رؤف حسن کو متفقہ طور پر تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا گیا۔ انٹرا پارٹی انتخابات کے فیصلے تک عمر ایوب پارٹی کے چیف آرگنائزر ہوں گے۔   

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!