ایران کا اسلام آباد مذاکرات سے انکار کی تردید

عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے کبھی بھی مذاکرات کے لیے اسلام آباد جانے سے انکار نہیں کیا۔
پیٹرول کی قیمت میں فوری کمی، فی لیٹر 80 روپے کم

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ دی تھی کہ ایران نے اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملاقات سے انکار کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایران نے ثالثوں کے ذریعے بتایا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملاقات کے لیے تیار نہیں اور امریکا کے مطالبات ناقابل قبول ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ترکی اور مصر اس معاملے میں پیش رفت کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، اور مذاکرات کے لیے نئے مقامات جیسے دوحہ یا استنبول پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ تعطل ختم کرنے کے لیے نئی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔

تاہم عباس عراقچی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایرانی عوام کی پاکستان سے محبت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایران مذاکرات کے لیے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے اور امریکی میڈیا جنگ بندی کی خبروں کو غلط انداز میں پیش کر رہا ہے۔ ایران اس بات پر زور دیتا ہے کہ جنگ کا جامع اور دائمی خاتمہ ہونا چاہیے۔

One thought on “ایران کا اسلام آباد مذاکرات سے انکار کی تردید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!