ویسٹ، تھانہ اورنگی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی ملزمان گینگ کو گرفتار کرلیا۔

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

DISTRICT WEST POLICE
dated: 31-01-2023

ویسٹ، تھانہ اورنگی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی ملزمان گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے مین منگھوپیر روڈ مغل کانٹے کے قریب کاروائی کرکے تین ملزمان پر مشتمل ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان سے 03 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، 04 چھینے گئے موبائل فونز اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد۔

برآمدہ VIVO-V21 موبائل فون تھانہ رضویہ کے علاقے سے چھینا گیا تھا، واردات کا مقدمہ الزام نمبر 84/2024 بجرم دفعہ 392/397/34 درج ہے۔

برآمدہ دیگر موبائل فونز اور زیراستعمال موٹرسائیکل کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

ملزمان نے دوران انٹروگیشن شہر کے مختلف علاقوں میں 20 سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید وارداتوں میں شناخت و تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں غلام اللّٰہ ولد عبید اللّٰہ، حبیب اللّٰہ ولد عمر خان اور بہرام خان ولد عبدالصمد شامل ہیں۔

ترجمان ضلع ویسٹ پولیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!