بلوچستان؛ضلع کچھی میں نامعلوم دہشت گردوں کا حملہ،پولیس اہلکارسمیت 5 افراد جاں بحق

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

سبی اور مستونگ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

بلوچستان کے ضلع کچھی میں نامعلوم دہشت گردوں نےحملہ کردیا،سیکریٹری صحت بلوچستان کےمطابق حملےمیں پولیس اہلکارسمیت 5 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کےمطابق دہشتگردوں نے3مختلف مقامات سے شہر پر حملہ کیا،مچھ جیل اور سرکاری عمارات کی جانب راکٹ گولےداغے، فائرنگ کی۔دہشتگردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسزکی جانب سےجوابی کارروائی کی گئی۔مچھ شہرمیں فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔شہدا میں ایس ایچ اوتھانہ مچھ اور ریلوے پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

حملے کے بعدسبی اور مستونگ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، فرار دہشتگردوں کی تلاش کےلیےفورسزکاسرچ آپریشن جاری ہے۔کوئٹہ کوکچھی اورسبی سے ملانے والی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کےلیے بند کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!