پاکستان رینجرز (سندھ)اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقوں گارڈن اور لیاری سے بھتہ خوری کے جرائم میں ملو ث 2ملزمان عدنان شاہ اور انیس کو گرفتار کر لیا۔

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)

مورخہ 30  جنوری  2024

پریس ریلیز

                پاکستان رینجرز (سندھ)اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقوں گارڈن اور لیاری سے بھتہ خوری کے جرائم میں ملو ث 2ملزمان عدنان شاہ اور انیس کو گرفتار کر لیا۔

                تفصیلات کے مطابق ملزمان نے آئرن مارکیٹ کے پانچ تاجروں کو واٹس ایپ کال کی جس میں خود کو احمد علی مگسی لیاری گینگ وار کمانڈر ظاہر کیا اور مبلغ 2لاکھ روپے بھتہ طلب کیا۔ واقع کی اطلا ع ملتے ہی پاکستان رینجرز سندھ نے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے انتہائی مہارت سے جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

                ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ گزشتہ ایک سال سے لیاری گینگ وار کمانڈر سلیم عرف چاکلیٹی کے بھتیجے عظیم کے ساتھ مل کر لیاری، گارڈن اور گردو نواح میں بھتہ خوری کامنظم نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ اس عرصے کے دوران انہوں نے مبلغ 10لاکھ روپے سے زائد رقم حوالہ ہنڈی کے ذریعے ایران میں لیاری گینگ وار کمانڈر سلیم عرف چاکلیٹی کے بھتیجے عظیم کے پاس پہنچائی۔ملزمان نے دوران تفتیش مزید انکشاف کیا کہ عظیم ایران سے مختلف نمبروں سے تاجروں کو بھتے کے لیئے کالز کرتا تھا اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا تھا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

                 گرفتارملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ ترجمان سندھ رینجرز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!