تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
چیئرمین آل تاجران سندھ اتحاد محمد کاشف صابرانی و چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم ومرکزی نائب صدر آل تاجران سندھ اتحاد محمد آصف رضا قادری،صدر کراچی ڈویژن آل تاجران سندھ اتحاد جاوید صدیقی،جنرل سیکرٹری آل تاجران سندھ اتحاد مقصود فراز،مرکزی نائب صدر عبداللہ بٹراسمیت ودیگر عہدیداران کی چیئرمین آباد آصف سم سم اور انکے صاحبزادے (پی ایس 101)کے نامزد آزاد امیدوار بیرسٹر مجتبیٰ سم سم سے ملاقات،الیکشن 2024 کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال،اس موقع پر چیئرمین آل تاجران سندھ اتحاد محمد کاشف صابرانی و چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم و مرکزی نائب صدر آصف رضا قادری نے (حلقہ پی ایس 101)کے نامزد امیدوار بیرسٹر مجتبیٰ سم سم کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور اپنی جانب سے حلقے میں مقیم آل تاجران سندھ اتحاد اور یونائیٹڈ مسلم فورم کے متعلقین اور تاجر برادری سمیت عاشقان اسلام سے اپیل کی کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ مجتبیٰ سم سم کو دیں اور انتخابی نشان لیپ ٹاپ پر مہر لگا کر انہیں کامیاب کرواکر سندھ کے ایوان میں بھیجیں،تاکہ حلقے کے عوام کے بنیادی اور دیرینہ مسائل و عدل و انصاف اور نوجوان طبقے کو روزگار کی فراہمی سمیت دیگر مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ تمام مسائل کا تدارک کیا جاسکے، چیئرمین ال تاجران سندھ اتحاد محمد کاشف صابرانی کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں،ہم یہ چاہتے ہیں کہ ملک بھرمیں تعلیم یافتہ محب وطن نوجوان آگے آئیں اور سیاسی میدان میں انقلاب برپا کریں،ملک و قوم کی خدمت کریں،اور موجودہ فرسودہ نظام،کرپشن،لاقانونیت اور بے روزگاری کے حوالے سے اپنا ائینی اور قانونی کردار ادا کریں،جب تک تعلیم یافتہ محب وطن خوف خدا اور عشقِ رسول سے لبریز نوجوان طبقہ سیاست کے میدانوں میں آگے نہیں آئے گا،تو یہ گلا سڑا اور فرسودہ نظام اسی طرح سے قائم رہے گا،تو ہمیں چاہیے کہ ہم ایسے لوگوں کو منتخب کریں کہ جو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور کام کریں،ملک پاکستان کا نام روشن کریں،اس موقع پر ایونٹ کنوینئر آل تاجران سندھ اتحاد انور غوری،ضلعی نائب صدر سلمان رضوان،امیم صابرانی،معروف اینکر فیصل حمید،رکن یو ایم ایف عزیر فاروقی،سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے#
