الیکشن ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد جیسے اقدامات کو ہر گز نظرانداز نہ کیا جائے۔آئی جی سندھ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس/ ویڈیو لنک کانفرنس میں عام انتخابات 2024 کے موقع پر پولیس سیکیورٹی اقدامات اور تیاریوں کا زریعہ بریفنگز جائزہ لیا گیا اور افسران کو علاقوں میں نکل کر سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات اور ڈپلائمنٹ انتظامات کا جائزہ لینے کے لیئے احکامات دیئے گئے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ ڈسٹرکٹس, زونز اور ضلعوں کے لحاظ سے مجوزہ الیکشن ہوم ورک کو حتمی شکل دیکر حالات کو مدنظر رکھتے ہوئےنافذالعمل اور غیر معمولی بنایا جائے اور اس حوالے سے ماضی کے الیکشنز میں ہونیوالے واقعات کو بھی سامنے رکھا جائے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ خصوصاً رات کے اوقات میں منعقدہ سیاسی تقریبات/کارنرز میٹنگز وغیرہ کا از خود فہرستوں کے مطابق نا صرف جائزہ لیا جائے بلکہ سیاسی رہنماؤں کے اعتماد اور انکی تجاویز کی روشنی میں جملہ حفاظتی اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے۔

آئی جی سندھ نے واضح ہدایات دیں کہ کسی بھی علاقے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نوٹس میں آتے ہی فی الفور الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے۔علاقوں میں اسلحہ کی نمائش اور ہنگامہ آرائی میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اس موقع ایڈیشنل آئی جی کراچی,ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز نے بالمشافہ اور زریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!