ویب ڈیسک،
آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں ڈیزرٹ وائپرز اور شارجہ واریئرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں شاداب خان کی گیند پر نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے مارٹن گپٹل کریز سے باہر نکلے اور گرپڑے۔
اس کے بعد وکٹ کے پیچھے کھڑے اعظم خان نے چیخ کر کہا بال وکٹ پر ماردو اور ڈیزرٹ وائپرز کے شاداب خان نے کریز سے باہر موجود مارٹن گپٹل کو رن آؤٹ کردیا۔
تاہم ڈیزرٹ وائپرز کے کپتان کولن منرو نے مارٹن گپٹل کو بیٹنگ جاری رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔
