پاک بحریہ کے شہید محمد شاہزیب کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

اسلام آباد — پاک بحریہ کے شہید محمد شاہزیب (MGT-I) کو ان کے آبائی گاؤں عیسیٰ خیل، ضلع میانوالی میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ شہید کی نمازِ جنازہ میں پاک بحریہ کے افسران و جوانوں، سول و ملٹری حکام، معززینِ علاقہ اور لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تھانہ درخشاں پولیس کا منشیات فروش کے خلاف کامیاب آپریشن، ملزم گرفتار

شہید محمد شاہزیب نے پسنی میں دہشت گردی کے بزدلانہ حملے کے دوران دفاعِ وطن کا فریضہ انجام دیتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ پاک بحریہ نے شہید کی عظیم قربانی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کے بہادر سپوتوں کی یہ قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ (ڈی جی پی آر نیوی) کے مطابق ادارہ شہید کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد ہر صورت جاری رکھی جائے گی۔

WhatsApp Image 2026 02 01 at 10.08.02 PM WhatsApp Image 2026 02 01 at 10.08.03 PM

69 / 100 SEO Score

One thought on “پاک بحریہ کے شہید محمد شاہزیب کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!